02-Dec-2021 لیکھنی کی کہانی بیٹی ہو تم برداشت کرنا سیکھو ۔۔
بیٹی ہو تم ۔۔۔۔۔
ہمارے معاشرے میں بیٹی کا مرتبہ اتنا کم کیوں ہے پتہ ہے ۔ہماری ماں کی وجہ سے ۔
اگر ہماری ماں ہمیں یے تعلیم نہ دے ۔
کے بیٹی ہو تم برداشت کرنا سیکھو ۔
تو ہمارے معاشرے میں بیٹیوں کا مرتبہ بلند ہو سکتا ہے ۔ جہاں تہاں دیواروں پر" بیٹی پڑاؤ بیٹی بچاؤ" لکھنے سے کچھ نہی ہوگا ۔
بیٹیوں پر نظم اور کہانیاں لکھنے سے کچھ نہی ہوگا ۔جب ہماری بنیاد ہی ہمیں کمزور کرنے لگی ہے تو ہم میں پختائی کہا سے آئیگی ۔
بیٹیوں کی آدھی دنیا ماں اور پریوار ہوتا ہے ۔
جب ماں ہی ہم کو سیکھ دے کی بیٹری ہو تم برداشت کرنا سیکھو ۔تو دنیا میں بیٹیوں کو وہ مرتبہ کبھی نہی ملےگا جس کی وہ حقدار ہے ۔ ۔
زیاداتر لڑائی، جھگڑے ، گھر پریوارو میں ہی ہوتے ہے ۔اور بیٹیوں کو دوسرے گھر جانا پڑتا ہے ۔
اگر آپکی بیٹی کو کوئی ستائے ۔یہ تکلیف پہچانے
تو وہ کیا کریگی ۔اپنی ماں کی سیکھای ہوئ بات پر ہی عمل کریگی ۔۔اب وہ بیٹی سے بہو میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔ ۔تبدیل ہو جانے کے بعد ۔اسے ٹائٹل ملےگا ۔بہو ہو تم برداشت کرنا سیکھو ۔۔
اگر ہماری مایئں ہمیں مضبوط بنائے تو کبھی بیٹی کسی سے نہی دبیگی ۔اپنے اوپر ہو رہے ناجائز ظلم کو کبھی برداشت نہی کریگی ۔۔
کبھی دیواروں پر ۔بیٹی کے بینر لگنے کی ضرورت نہیں پڑےگی ۔کبھی دیواروں پر بیٹی کے آرٹیکل لکھنے کی ضرورت نہیں پڑےگی ۔
اگر ہماری مائیں ۔یہ کہنا چھوڑ دے ۔
بیٹی ہو تم برداشت کرنا سیکھو ۔۔۔۔
اپنی بیٹیوں کو کمزور نہ بنائے ۔مائیں تو بیٹیوں غرور ہوتی ہے ۔مائیں بیٹیوں کی پہلی استاد ہوتی ہے ۔ہمارا سماج بیٹیوں سے روشن ہے ۔بیٹیوں کو مجبوری اور لاچاروں کی زندگی نہ دیں ۔
اگر ایک بیٹی اپنے گھر میں مضبوط ہے ۔تو باہر بھی مضبوط ہی رہیگی ۔۔۔۔
تمام ماؤں سے میری یے درخواست ہے ۔نہ خود برداشت کرے نہ اپنی بیٹیوں کو برداشت کرنے کی سیکھ دے ۔۔۔
جانے کتنی بیٹیاں اپنی سسورالو میں اپنی ماں کی سیکھ کو لیکر چل رہی ہے ۔زندگی تباہ کر رہی ہے ۔صرف اور صرف اپنی ماں کی ہدایت کو یاد کرکے نہ جانے کتنے ظلم برداشت کر رہی ہے ۔۔
نہ اُن کو سکون ہے ۔نہ آرام ۔۔
نہ کسی کے سامنے جھکے ۔نہ کسی کو جھکائے ۔
بیٹی ہو تم کمزور نہی
کسی کی زندگی کا تم کھیل نہی ۔۔
مٹ جاؤ تم پیار لوٹانے والو پر ۔
میٹا دو تم ظلم ڈھانے والو کو
۔۔بیٹی ہو تم کمزور نہی ۔
فضا تنوِي
Simran Bhagat
20-Sep-2022 06:39 PM
بہترين
Reply
Milind salve
20-Dec-2021 04:24 PM
Good
Reply
Ramsha Yusuf
04-Dec-2021 07:26 AM
Nice
Reply